Saturday, July 27, 2024

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
February 4, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی بڑھ گئی موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں تک موسم جوں کا توں رہنے کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کےمطابق  شہر میں کہیں ہوئی رم جھم تو کہیں بارش موسلا دھارٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں جس سے سردی بڑھ گئی۔ لیکن موسم دلفریب ہو گیا شہریوں نے بھی موسم کا مزہ لیا۔ ادھر ائیر پورٹ پر ایک ملی میٹر جبکہ شہر میں 5.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ سمیات کے مطابق اتوار کو بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بارش بھی ہو گی۔