Monday, October 3, 2022

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ لکشمی چوک میں سب سے زیادہ 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اندرون شہر، ائیرپورٹ، گلبرگ ،نشترٹاؤن، مغلپورہ، اقبال ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ مانسہرہ، شرقپورشریف، شاہ کوٹ  سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں مال روڈ پر بارش سے درخت گر گیا جس سے ٹریفک متاثر ہوئی تاہم درخت کو کاٹ کر ٹریفک بحال کردی گئی۔ گوجرانوالہ ڈویژن، سرگودھا ڈویژن اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ لاہور کے اندرون شہر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بادل جم کر برسے۔