Thursday, October 6, 2022

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے شہر کا موسم  سہانا ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت  میں ابر کرم اور جم کر برسے ، موسلا دھار بارش سے کئی دنوں کی گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے  شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ، کئی منچلوں سڑکوں پر نکل آئے  ، گھروں میں خواتین بھی  چھتوں اور ٹیرس پر پہنچیں اور رحمت  عظیم پر اپنے رب کا شکر ادا کیا ۔ دوسری جانب  تیز بارش کے باعث شہر کے کئی مقامات پر  پانی کھڑ اہو گیا  جس سے ٹریفک سست روی کا شکار رہی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، مسلم ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ، نکاسی آب کیلئے واسا کا عملہ  طلب کرلیا گیا ۔بارش سے شہر لاہور کے کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ۔ سبزہ زار، باغبانپورہ ، شالامار باغ ، فردوس مارکیٹ، فیروز پور روڈ سمیت متعدد علاقوں کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہو گئی ۔