Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے غائب ہونےوالا نومولود بنچ پر پڑا مل گیا !!! پھوپھی کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے غائب ہونےوالا نومولود بنچ پر پڑا مل گیا !!! پھوپھی کےخلاف کارروائی کا فیصلہ
July 26, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے بچہ وارڈ سے غائب ہونے والا نو مولود مل گیا بچہ ہسپتال کے ایک بینچ پر پڑا ملا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بچے کی پھوپھی پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے بچہ وارڈ میں ماں کی آغوش میں سویا داروغہ والا کے ساجد کا نومولود گزشتہ رات اچانک غائب ہو گیا تو ماں نے چیخ و پکار شروع کر دی جسے سن کر ڈاکٹر اور عملہ وارڈ میں پہنچ گئے۔ ہسپتال کے عملے اور عزیز و اقارب کی جانب سے بچے کی تلاش جاری تھی کہ آج صبح بچہ ہسپتال کے ایک بنچ پر پڑا مل گیا۔ ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال نے بچے کی گمشدگی میں اس کی پھوپھی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیاہے اور واقعہ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بچے کی گمشدگی پر غم سے نڈھال ماںکو اپنا جگر گوشہ واپس ملا تو جیسے اسے زندگی مل گئی۔