Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور کے علاقے ہنجروال سے مبینہ اغوا ہونے والی 4 بچیوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

لاہور کے علاقے ہنجروال سے مبینہ اغوا ہونے والی 4 بچیوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا
August 3, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ہنجروال سے مبینہ اغوا ہونے والی 4 بچیوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے رکشہ ڈرائیور اور ایک محلہ دار کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور ارسلان نے تیس جولائی کو رات بارہ بجے ای ایم ای سوسائٹی کے قریب اتارا جس کے بعد بچیوں کا پتہ نہ چل سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق محلہ دار عمر گیارہ بجے تک بچیوں کے ہمراہ گھومتا رہا اور والدہ کی کال آنے پر انہیں ہنجروال میں ہی چھوڑ کر واپس گھر چلا گیا۔

مبینہ طور پر اغواء ہونے والی بچیوں میں 7 سالہ ثمرین، 10 سالہ انعم، 11 سالہ کنیزہ اور 14 سالہ عائشہ شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے بچیوں کی تلاش شروع کر دی۔ والدین کا کہنا ہے ان کی بیٹیاں بغیر بتائے گھر سے نکلیں۔

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔