Saturday, October 1, 2022

لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں فائرنگ، چھ افراد زخمی

لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں فائرنگ، چھ افراد زخمی

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں ایک گروپ نے فائرنگ کر کے مخالف گروپ کے چھ افراد کو زخمی کر دیا۔ تمام زخمی سکول اور کالج کے طالب علم ہیں۔
پولیس کے مطابق گوالمنڈی میں تکرار کے بعد گروپ نے مخالفین پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے چھ طالبعلم عابد، اصغر، عثمان، حمزہ، صادق اور لائق زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔
زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کے مطابق بالی، چاند اور اسحاق نے علاقے میں اپنا اثر و رسوخ دکھانے کے لئے فائرنگ کی۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔