Saturday, August 20, 2022

لاہور کے علاقے گلبرگ میں وکیل خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ

لاہور کے علاقے گلبرگ میں وکیل خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ
August 15, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے گلبرگ میں وکیل خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کی گئی۔

خدیجہ صدیقی کہتی ہیں وہ گھر پر اکیلی تھیں جس وقت فائرنگ کی گئی، نامعلوم شخص نے گھر کے باہر کھڑی ان کی گاڑی کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔

پولیس نے درخواست ملنے کے بعد کارروائی شروع کردی، خدیجہ صدیقی 2016 میں بھی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوچکی ہیں۔