Wednesday, November 30, 2022

لاہور کے علاقے میں شوہر نے اپنی دو بیویوں کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے میں شوہر نے اپنی دو بیویوں کو قتل کردیا
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گزشتہ رات گئے دہرے قتل کی واردات کے دوران  ملزم ریاست  اپنی دونوں بیویوں کو قتل کر کے  فرار ہو گیا،پولیس نے ملزم کے خلاف بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں بدھ کی رات شوہرنے فائرنگ کرکے اپنی دوبیویوں کوقتل کردیا، واردات کے بعدملزم ریاست موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔ ملزم کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزم ریاست آئس نشے کا عادی تھا اور اکثر گھر والوں سے لڑتا جھگڑتا رہتا تھا۔ مقتول خواتین اور ملزم کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ ان کے باپ نے بغیر کسی وجہ کے ان کی دونوں ماؤں کو قتل کیا۔ دوسری جانب ایس پی صدر علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے بہت جلد گرفتار کر لیں گے۔ ملزم ریاست کی ایک بیوی  چھ جبکہ  دوسری چاربچوں کی ماں تھی۔