Thursday, February 9, 2023

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا والٹن روڈ میں گھر میں آتشزدگی ، تین بچے جاں بحق

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا والٹن روڈ میں گھر میں آتشزدگی ، تین بچے جاں بحق
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر گھر میں لگنے والی آگ نے تین معصوم بچوں کی جان لے لی۔ والٹن روڈ پر گھرمیں لگنے والی آگ کی زد میں آکر تین بچے جھلس کرجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گھر کے دوسرے فلور پرمقیم  دو بھائیوں فریاد اورعمران کے بچے کھلونوں سےکھیل رہے تھے کہ اچانگ آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نےفریاد کی دوسالہ بیٹی نبیہہ اور پانچ سالہ بیٹاعلی اورعمران کی پانچ سالہ بیٹی حبیبہ کولپیٹ میں لے لیا۔ بچوں کی چیخ پکار سن کر مدد کے لئے آنے والا عمران بھی جھلس گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر پانچ سالہ حبیبہ اور پانچ سالہ علی کو مردہ حالت میں نکال لیا جبکہ تیس سالہ عرفان اور دو سالہ نبیہہ کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جہاں نبیہہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق بچے ماچس سے کھیل رہے تھے جس سے آگ لگی۔