Monday, January 30, 2023

لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا کی جانے والی بچی مل گئی

لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا کی جانے والی بچی مل گئی
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا کی جانے والی بچی مل گئی۔ مبینہ طور پر اغوا کار بچی کو مسجد کے باہر چھوڑ گیا۔ پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیا ۔ بچی کو جس مقام پر چھوڑا گیا وہاں سرچ آپریشن جاری تھا۔ اغواء کار کی تلاش جاری ہے۔ لاہور کے علاقہ شادباغ سے  بھرے بازار سے بچی کو اغوا  کر لیا گیا تھا۔ تین سالہ حبا جنت کو نامعلوم شخص لے کر فرار  ہو گیا تھا۔ حبا رات 10 بجے اپنے چار سالہ بھائی کے ہمراہ ٹافیاں لینے گئی تھی۔ ملزم نے بچے کے ہاتھ سے چھڑایا اور ساتھ لے کر چلتا بنا تھا۔ گزشتہ رات لاہور کے علاقے شادباغ  میں  3 سالہ حباء جنت کو  مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا تھا۔  فوٹیج  میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی  کو ایک آدمی باتوں میں لگا کر اپنے ساتھ لے جاتا ہے ۔ حبا جنت اپنے  4 سالہ بھائی کے ساتھ رات 10 بجے سڑک پر نکلی  لیکن اسکے بعد گھر نہیں آئی،اغوا کار حبا کے بھائی کو ساتھ نہیں لے گیا تھا ۔