لاہور کے ضمنی انتخاب میں خواتین اور معذور افراد کی بڑی تعداد شریک
لاہور (92نیوز) حلقہ این اے ایک سو بائیس میں خواتین اور معذور افراد کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچی جس سے ٹرن آوٹ کافی بہتر ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بوڑھے اور جوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ سٹیشنوں کا رخ کیا اور اب بھی حلقے کے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر خواتین اور معذور افراد ووٹ ڈالنے کیلئے موجود ہیں۔
اس موقع پر 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں‘ ووٹ ہر کسی کو کاسٹ کرنا چاہیے۔
حلقے کے پولنگ سٹیشنوں میں معذور افراد بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اس حوالے سے ان کے لئے الگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔