لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں پولیس چوکیاں بنانے کا فیصلہ

لاہور(92نیوز)سکیورٹی خدشات، لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں پولیس چوکیاں بنانے کافیصلہ کر لیا گیا اسپتالوں کو مسلح سکیورٹی گارڈز بھرتی کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سانحہ چارسدہ کے بعد شہر بھر کے ساڑھے چھے ہزار تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں لاہور بھر کے سرکاری اسپتالوں میں پولیس چوکیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جن میں تعینات اہلکار ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ مل کر سکیورٹی خدشات دور کریں گے۔
شہر بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کو مسلح سکیورٹی گارڈز رکھنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے جس کی کامیابی کا انحصار باہمی تعاون پر ہو گا۔