Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور کے سات بینک سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر بند کرا دیے گئے

لاہور کے سات بینک سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر بند کرا دیے گئے
April 4, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور پولیس نے اقبال ٹاون ڈویژن میں ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث سات بینکوں کو بند کروا دیا۔ برانچز کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پارک بم دھماکے کے بعد لاہورپولیس حرکت میں آگئی اور مختلف نجی بینکوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ پولیس نے اقبال ٹاون ڈویژن میں بینکوں کی سکیورٹی کا معائنہ کیا اور ناقص انتظامات پر سات بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بند کروا دیا۔ ایس پی اقبال ٹاون ڈویژن ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا ہے کہ سکیورٹی انتظامات بہتر نہ کرنے پر بینک منیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ سانحہ گلشن اقبال پارک میں چھہتر سے زائد افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو بہتر کرنا شروع کیا ہے۔