Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور کے تاجروں نے کل بینک ٹرانزیکشن نہ کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور کے تاجروں نے کل بینک ٹرانزیکشن نہ کرنے کا اعلان کر دیا
September 3, 2015
لاہور (92نیوز) حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کر رہی تو تاجر بھی اس کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف سراپا احتجاج لاہور کے تاجروں نے اعلان کیا ہے کہ چار ستمبر کو بینکوں سے رقوم کی ٹرانزیکشن نہیں کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بینکنگ ٹرانزیکشن پرصفراعشاریہ چھے فیصد ٹیکس نافذ کیا گیا تو تاجروں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اورملک گیر ہڑتالیں کیں۔ تاجروں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد ٹیکس کو صفر اعشاریہ تین فیصد کر دیا گیا تاہم تاجروں نے ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا اورچار ستمبر کو احتجاجاًبینکوں سے کسی بھی قسم کا لین دین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں نے وارننگ دی کہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو نو ستمبر کو ملک بھر میں نہ صرف تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند کر دیں گے بلکہ پہیہ بھی جام کریں گے۔