لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی بارشوں نے ن لیگی حکومت کا پول کھول دیا
فیصل آباد ( 92 نیوز) لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی ن لیگی حکومت کا پول کھل گیا ، بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
فیصل آباد میں موسلا دھار بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے، جھنگ روڈ، ستیانہ روڈ، اسلام پورہ اور سیف آباد سمیت کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ۔
گلیوں سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔