Saturday, November 26, 2022

لاہور کے الحمرا ہال میں ”صوفی نائٹ“، فنکاروں نے رومی رقص کی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا

لاہور کے الحمرا ہال میں ”صوفی نائٹ“، فنکاروں نے رومی رقص کی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا
 لاہور (92 نیوز) لاہور کے الحمرا ہال میں ”صوفی نائٹ“ کا انعقاد کیا گیا۔ فنکاروں نے رومی رقص کی بھرپور پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔ ”صوفی نائٹ“ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خصوصی شرکت ہوئی۔ چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب میں کہا صوفیانہ پیغام امن و سلامتی کے فروغ کا ضامن ہے۔ صوفی موسیقی دلوں کو جورتی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا ترک اور پاکستان کے درمیان ہر سطح مثالی تعلقات خوش آئند ہیں۔ ایسے پروگرامز ہوتے رہنے چاہیے۔ ان سے قربت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا صدر اردوان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی۔ آج مولانا روم اور علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔