لاہور کےعلاقے نشترکالونی میں 8 سال کی بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 8 سال کی بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار ہو گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے متاثرہ بچی کی نشاندہی پر مشتبہ ملزم جوئیل خادم کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں جینڈر سیل اور پولیس ٹیمز واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں متاثر ہ بچی سے زیادتی ہونا پایا گیا ہے۔ متاثرہ بچی سے زیادتی اس کے سکول میں کی گئی۔ ملزم اورمتاثرہ بچی ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں۔ ملزم کاDNA کروا کر حقائق کی روشنی میں مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا بچی سے زیادتی کا مقدمہ اس کے والد شہزاد مسیح کی مدعیت میں تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا تھا۔ بچوں سے زیادتی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔