Tuesday, October 4, 2022

لاہور کی پانچ یونین کونسلز میں ضمنی انتخابات 17 دسمبر کو ہونگے: الیکشن کمیشن

لاہور کی پانچ یونین کونسلز میں ضمنی انتخابات 17 دسمبر کو ہونگے: الیکشن کمیشن
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے لاہورکی پانچ یونین کونسلزمیں ضمنی انتخابات کی تاریخ 17دسمبر مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاہور کی پانچ یونین کونسلز میں بیلٹ پیپرز میں غلطیوں کے باعث انتخابات نہیں ہو سکے تھے۔ ان یونین کونسلزمیں یوسی 231، 86 ، 162 ، 185 اور 193 کے وارڈز شامل ہیں۔ ان یونین کونسلز میں اب پولنگ سترہ دسمبر کو ہو گی۔