لاہور کی نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ نے چھت سے کود کر خود کشی کر لی

لاہور (92 نیوز) نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے یونیورسٹی کی چوتھی منزل سے کود کر زندگی کا سفر ختم کر لیا۔
چوبیس سالہ روشان فرخ نے یونیورسٹی کی زیر تعمیر چوتھی منزل سے چھلانگ لگائی۔ روشان فرخ ویژول آرٹس اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے پانچویں سمسٹر میں زیر تعلیم تھی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ اسپتال انتظامیہ نے لاش اہلخانہ کے حوالے کر دی۔
ذرائع کے مطابق والدین نے معلومات خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے۔
طالبہ نے خودکشی سے قبل سوشل میڈیا پر آخری پیغام میں کہا میں خود کو قتل کرلوں تو مجھے ہمیشہ ہنستا مسکراتا یاد رکھا جائے۔