Monday, October 3, 2022

لاہور کی مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں

لاہور کی مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کی مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں ،  نام کے ایس اوپیز توہیں مگر ان پرعمل درآمدکہیں نظرنہیں آتا،ماسک کے بغیر منڈی جانے والے سماجی فاصلوں کی بھی دھجیاں بکھیررہے ہیں،منڈیوں کی انتظامیہ بھی ایس اوپیز  پرعمل کرانے سے لاتعلق نظرآتی ہے۔ لاہور کی مویشی منڈیوں میں نام کے ایس اوپیز توہیں مگر کیٹل مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے ان پرعمل درآمدکہیں نظرنہیں آتا ، نہ توشہریوں کو منڈیوں میں بغیر ماسک داخلے سے روکا جارہاہے نہ ہی ہینڈسینی ٹائرزرکاانتظام نظرآتاہے۔ منڈیوں میں شہریوں کی جانب سے توخلاف ورزیاں عروج پر ہیں لیکن انتظامیہ بھی ایس اوپیزپر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظرآتی ہے۔ شاہ پورکانجراں منڈی میں انتظامیہ نے بیوپاریوں کوجانوراندرلے کرجانے کی اجازت نہیں دی ،جانورمنڈی میں لے جانے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بیوپاریوں نے ملتان روڈ کے اوپرہی منڈی  لگالی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے۔