لاہور کی مختلف جامعات کے طلباء کا لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن قیام
راولپنڈی (92 نیوز) لاہور کی مختلف جامعات کے طلباء نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن قیام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کی مختلف جامعات کے طلبہ وطالبات نے لاہور گیریژن میں دن گزارا۔ طلباء نے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں میں خصوصی دلچسپی لی۔
طلباء نے اس موقع پر پاک آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طلباوطالبات نے پاک فوج کے عزم اور بلند حوصلے کی بھی تعریف کی۔