لاہور کی فیملی کورٹ نے فلمساڑ نور کے دعوے پر خلع کی ڈگری جاری کر دی

لاہور (92 نیوز) شوبز کی ایک اور جوڑی کی راہیں جدا ہو گئیں۔ لاہور کی فیملی کورٹ نے فلمساڑ نور کے دعوے پر خلع کی ڈگری جاری کر دی۔
محبت کے عالمی دن کے موقع پرشادی کے بندھن میں بنندھنے والا جوڑا آج جدا ہو گیا۔ چودہ فروری دوہزار پندرہ کو ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی نور بخاری نے محض دو سال بعد ہی ولی حامد خان سے خلع لے لیا۔ اداکارہ اس سے قبل ہندو تاجر وکرم ،فلم ڈائریکٹرفاروق مینگل اورتحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری سے خلع لے چکی ہیں۔
اداکارہ فلمسٹار نور نے ہندو تاجروکرم سے شادی کی جودوہزاردس میں ختم ہوئی۔ دو ہزاردس میں فلم ڈائیرکٹر فاروق مینگل سے شادی کی جو کہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور چارماہ میں ہی نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔ جب کہ تیسری شادی تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری سے کی اور وہ بھی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی۔
فیملی جج فیصل نسیم میر نے ادکارہ نور اور ولی حامد کے بیان قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی۔ ولی حامد نے عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے ادکارہ کے لیے مسقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔