Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور کی سیشن کورٹ میں قتل کے مقدمے میں پیشی پر آئے دونوں فریق آپس میں گتھم گتھا

لاہور کی سیشن کورٹ میں قتل کے مقدمے میں پیشی پر آئے دونوں فریق آپس میں گتھم گتھا
September 21, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ میں قتل کے مقدمے میں پیشی پر آئے دونوں فریق ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔ احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔ فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ زد میں پولیس اہلکار بھی آ گیا۔ قتل ٹرائل کے ملزم محمد نوید اور مدعی کے فریقین آپس میں  گتھم گتھا بھی ہو گئے۔ اس موقع پر خواتین میں بھی ہاتھا پائی ہوئی۔ قتل کے مقدمے کی ایف آئی آر تھانہ داتا دربارمیں درج ہے۔