Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور کی سیشن عدالت پھر اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگی

لاہور کی سیشن عدالت پھر اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگی
February 27, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور کی سیشن عدالت ایک بار پھر اکھاڑا بن گئی ۔ پیشی پر آئے فریقین دست وگریبان ہو گئے ۔
ملزم ارشد تھانہ جنوبی چھاؤنی میں ہوائی فائرنگ کے مقدمے میں درخواست ضمانت لے کر پہنچا تھا کہ مخالفین اُس پر برس پڑے ۔ لڑئی کے دوران سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار قریب نہ آئے ۔ وکلا نے جھگڑا کرنے والوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ۔
لڑائی کے دوران سیشن کورٹ آئے سائلین خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے ۔