لاہور: (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سڑک کے درمیان گڑھا پڑنے سے گاڑی گر جاتی ہے تو ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے لاہور کی سڑکوں، گلیوں بازاروں میں مرمت کیلئے 3 دن کی مہلت دے دی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا، مریم نواز لاہور کی سڑکوں، گلیوں بازاروں کی مرمت نہ ہونے پرسخت برہم، بہتری کے لئے 3 دن کی مہلت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا 2 دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بولیں کہ متعلقہ اداروں کو ازخود شہر کی روڈز کی مرمت کرنی چاہیے، سی ایم جہاں سے گزرے وہ سڑک بن جاتی اور صفائی ہو جاتی، خود کیوں نہیں کرتے؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مرکزی سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر پہلے کیا جائے، سڑک کے درمیان گڑھا پڑنے سے گاڑی گر جاتی ہے تو ذمہ دار کون ہوگا؟ مین سڑک پر کوئی گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے۔ ایل ڈی اے کا روڈ مینٹیننس یؤنٹ فعال اور متحرک کیا جائے۔
اجلاس میں لاہور کی 18 مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا، مریم نواز نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں تاجر برادری کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔