Sunday, March 3, 2024

لاہور کی سڑکوں پر ننھے ڈرائیور کی فوٹیج وائرل ، گاڑی تحویل میں لے لی گئی

لاہور کی سڑکوں پر ننھے ڈرائیور کی فوٹیج وائرل ، گاڑی تحویل میں لے لی گئی
March 18, 2021

لاہور ( 92 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر ننھے ڈرائیور کی فوٹیج وائرل ہونے پر سی ٹی اوکے حکم پر گاڑی کوتحویل میں لےلیاگیا ،مالک کالائسنس اور شناختی کارڈبھی قبضے میں لے لیا۔

صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں پر کم سن ڈرائیور کی دھوم  ، کینال روڈ پر بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہو گئی ۔ ویڈیووائرل ہوئی تو پولیس حکام بھی حرکت میں آگئے۔

سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کے حکم پر گاڑی کو پکڑ لیا گیا ، پولیس نے گاڑی کے کاغذات، مالک کا ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ قبضے میں لے لیا ۔

سی ٹی او لاہور کاکہناہے کہ قانونی کارروائی کےلئے گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا۔