Saturday, January 28, 2023

لاہور کی ثقافت کو پینٹنگز میں سمو کر فنکاروں نے دیواروں پر سجا دیا

لاہور کی ثقافت کو پینٹنگز میں سمو کر فنکاروں نے دیواروں پر سجا دیا
لاہور (92 نیوز) لاہور میں پینٹنگز کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ فنکاروں نے اپنی فن پاروں میں قدیم اور جدید ثقافت کو سمو دیا۔ پیٹنگزوہی جو یادوں کے دریچے کھول دیں۔ ایسی ہی پینٹنگز کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جن میں لاہور کی قدیم اور جدید ثقافت اور یادوں  کو سمویا گیا تھا۔ پینٹنگز میں مغلیہ دور کا لاہور نظر آیا۔ تو کسی جگہ غبارے بیچنے والے کی صداؤں کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔ کہیں اُس لاہورکی جھلک نظرآئی جس میں تانگہ اہم ترین سواری تھی۔ پینٹنگز کی نمائش دیکھنے آئے شائقین فن پاروں کو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کرتے رہے۔