Monday, September 26, 2022

لاہور کی احتساب عدالت کا سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

لاہور کی احتساب عدالت کا سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
 لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے کرایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم آ گیا۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکیوٹرز کی درخواست پر سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ سلمان شہبازکی جائیدادیں ضبط کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے۔ نیب نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو بار بار طلب کیا گیا۔ نیب پراسکیوٹر کے مطابق طلبیوں کے باوجود سلمان شہباز نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم دے دیا۔