Saturday, March 2, 2024

لاہور کیولری سگنل پر شہری پر تشدد کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

لاہور کیولری سگنل پر شہری پر تشدد کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا
December 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور کیولری سگنل پر شہری پر تشدد کرنے والا ملزم عقیل مرزا ضمانت پر رہا ہو گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ  شہبازحسن رانا نے ملزم عقیل مرزا کو راضی نامہ کی بنیاد پر دو لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمہ کے مدعی گل شان شہزاد نے عدالت میں پیش ہو کر معافی کا بیان حلفی جمع کرا دیا۔ مدعی گلشان شہزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ اُسے جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی گئی، صرف مارا گیا ۔ اُس نے ملزم کو معاف کر دیا۔ تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے گل شان شہزاد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ بعد میں پولیس کو جمع کرائے گئے بیان میں گلشان شہزاد نے اپنے اوپر تشدد کرنے والے عقیل مرزا کو معاف کر دیا۔ گلشان شہزاد کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی فیملی کے کہنے پر اللہ کی رضا کی خاطر ملزم کو معاف کیا، مقدمہ خارج کیا جائے۔ پولیس نے گذشتہ روز نجی بینک کے برانچ مینجر ملزم عقیل مرزا کو اسٹیٹ لائف سوسائٹی سے اسکے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس ملزم سے ویڈیو میں تانا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کروا لیا تھا اور اس کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی تھی۔