Saturday, July 27, 2024

لاہور ، کینال روڈ پر گندم سے بھرا ٹرک وارث میر انڈر پاس سے ٹکرا گیا

لاہور ، کینال روڈ پر گندم سے بھرا ٹرک وارث میر انڈر پاس سے ٹکرا گیا
April 16, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں کینال روڈ پر کنٹینر کے بعد گندم سے بھرا ٹرک وارث میر انڈر پاس سے ٹکرا گیا۔ لاہور میں کینال روڈ پر سائن بورڈز نہ ہونے کے باعث انڈر پاسز پر حادثات معمول بن گئے۔ رات گئے گندم سے بھرا ٹرک پنجاب یونیورسٹی کے قریب انڈر پاس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد ٹرک میں موجود گندم کی بوریاں پھٹ گئیں۔ اس ہفتے ٹرکوں کے انڈر پاس میں گھسنے کا یہ تیسرا واقعہ تھا۔