Tuesday, April 30, 2024

لاہور کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کے قاتل کو پھانسی، جاوید عرف جیدا کو انیس سو انانوے میں سزائے موت سنائی گئی تھی

لاہور کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کے قاتل کو پھانسی، جاوید عرف جیدا کو انیس سو انانوے میں سزائے موت سنائی گئی تھی
June 3, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے ایک قیدی کو پھانسی دیدی گئی ہے۔ مجرم جاوید عرف جیدا کو دو افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کا حکم سنایا گیا تھا۔ مجرم جاوید عرف جیدا نے نےانیس ستمبر انیس سو ستاسی کو اپنے مخالفوں قاسم اور صدیق کو تھانہ شمالی چھاؤنی کے علاقے کینٹ کچہری میں قتل کیا تھا۔ عدالت نے جاوید کو جرم ثابت ہونے پر انیس سو نواسی میں دو بار سزائے موت کا حکم دیا تھا اور اس کی سزائے موت کیخلاف تمام اپیلیں مسترد ہو چکی تھیں۔ اس سے قبل مجرم کو اٹھائیس اپریل  دو ہزار پندرہ کو پھانسی دی جانی تھی مگر مؤخر کر دی گئی تھیـ اس کے بعد آج مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔