Saturday, July 27, 2024

لاہور ، کتب بینی کے شوقین افراد کیلئے تین روزہ کتاب میلہ سج گیا

لاہور ، کتب بینی کے شوقین افراد کیلئے تین روزہ کتاب میلہ سج گیا
February 1, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں کتب بینی کے شوقین افراد کیلئے تین روزہ رنگا رنگ کتاب میلہ سج گیا  ، جہاں مختلف موضوعات پر ہزاروں بہترین کتب رکھی گئی ہیں۔

ٹیکنالوجی کی ترقی کے دورمیں نوجوان نسل کاغذ پر شائع شدہ کتب کی بجائے ڈیجیٹل کتابوں کو ترجیح دیتی ہے ، لیکن کتب بینی کے شوقین افراد کی بھی کمی نہیں ہے ۔  ایسے ہی کتاب دوستوں کیلیے لاہور ایکسپو سنٹر میں تین روزہ  بین الاقوامی کتاب میلہ سجایا گیا ہے۔

کتاب میلے میں ہر عمر کے باذوق شہریوں کیلئے سینکڑوں موضوعات پر ہزاروں کتب موجود ہیں ۔ کتاب میلے میں شریک طلباء کہتے ہیں کہ کتب کے اِس شہر میں آنےکا مقصد اپنی پسند کے موضوعات پر کتابوں کی تلاش ہے،   کتب میلے میں  ایک ہی چھت تلے دیس دیس کی کتابیں دستیاب ہیں۔

بتیسویں بین الاقوامی لاہور کتب میلے میں 50 سے زائداسٹالز لگائے گئے ہیں ۔  میلے کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کیا ۔