Tuesday, April 30, 2024

لاہور کا چڑیا گھر بچوں اور بڑوں کے لیے سستی اور معیاری تفریح گاہ ،2015میں اچھی خاصی آمدنی ہوئی

لاہور کا چڑیا گھر بچوں اور بڑوں کے لیے سستی اور معیاری تفریح  گاہ ،2015میں اچھی خاصی آمدنی ہوئی
December 29, 2015
لاہور(92نیوز) لاہور کا چڑیا گھر بچوں اور بڑوں کے لیے سستی اور معیاری تفریح گاہ ہے سال دوہزار پندرہ میں چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والوں کی تعداد چالیس لاکھ سے بڑھ کر تینتالیس لاکھ ہوگئی ہے جو خوش آئند ہے۔ تفصیلات کےمطابق انتظامیہ کے مطابق اس سال لاہور زو میں کئی خوشگوار تبدیلیاں آئیں مختلف عالمی دنوں کی تقریبات کے انعقاد کے ساتھ ینگ ایڈاپشن سکیم کے تحت مختلف یونیورسٹیز، کالجز، سکولوں اور شخصیات کے بچوں نے جانوروں کی کفالت کا بیڑہ اٹھایا جو جنگلی حیات سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھورے ریچھ کے جوڑے سمیت سپاٹڈ ہرن اور شیر کا چارماہ کا بچہ چڑیا گھر کا حصہ بنے جنہیں سیاحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔ سال دوہزار پندرہ میں چڑیا گھر کے کچھ ضعیف جانوروں کو پرامن موت دینے کے کٹھن فیصلے کے ساتھ کئی نایاب جانور بھی دنیا سے چلے گئے جن میں دریائی گھوڑا، زرافہ اور اعلیٰ نسل کے چیتے کا بچہ شامل ہے جو ادارے کے لیے بہت بڑا نقصان تھا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ مل کر کئی منصوبوں پر کام کیا جو کامیاب رہے سال دوہزار سولہ کے لیے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔