Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور کا مال روڈ ’احتجاج روڈ‘ میں تبدیل‘ سیاسی جماعتوں نے پابندی کو ہوا میں اڑا دیا

لاہور کا مال روڈ ’احتجاج روڈ‘ میں تبدیل‘ سیاسی جماعتوں نے پابندی کو ہوا میں اڑا دیا
May 14, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں مال روڈ پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن کسی نے بھی اپنے مطالبات منوانے ہوں یا انصاف حاصل کرنا ہو تو وہ زنجیر عدل ہلانے کے لیے پنجاب اسمبلی کا ہی رخ کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ کا فیصل چوک اس وقت احتجاجی چوک میں تبدیل ہو گیا جب مختلف جماعتوں کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں نے اس جگہ کا رخ کیا۔ پنجاب بھر سے آئے اساتذہ، پیپلزپارٹی کے جیالے اور پی ٹی آئی کے ٹائیگرز اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر سراپا احتجاج بنے رہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے زیراہتمام صوبہ بھر سے آئے مرد اور خواتین اساتذہ نے سکولوں کی نجکاری، امتحانی نتائج پر سزاوں اور دانش سکولوں کے خلاف کفن پہن کر اور تپتی زمین پر لیٹ کر احتجاج کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ایبٹ آباد میں جرگے کے حکم پر جلائی جانے والی لڑکی کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ عمران خان نیا پاکستان بنانے کی بات تو کرتے ہیں لیکن پرانے پاکستان میں جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے اس پر ایک لفظ بھی نہیں کہتے۔ پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ نے سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔