Tuesday, April 30, 2024

لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرا نمبر

لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرا نمبر
December 18, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر ہے، لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس آج صبح 254 ریکارڈ کیا گیا۔

دھواں چھوڑتے بھٹے، آلودگی پھیلاتی گاڑیاں، اسموگ کے خاتمہ کیلئے حکومت کے تمام اقدامات صرف دعوؤں تک محدود ہیں۔ پنجاب میں اسموگ کی صورتحال روزانہ کی بنیاد پر خراب ہونے لگی۔

پنجاب کا دارالحکومت لاہور آج دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جہاں آج صبح ائیر کوالٹی انڈیکس 254 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا علاقہ آج سب سے زیادہ آلودہ ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس294  تھا، جبکہ مناواں، باٹا پور کے اطراف علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا۔

فیصل آباد میں 117 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 88 ریکارڈ کیا گیا، رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 145 ریکارڈ کیا گیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچاؤ کے لیے شہریوں کواپنے طورپراحتیاط کرنی چاہئے۔