Saturday, September 21, 2024

لاہور، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے مریم نواز ریٹرننگ آفیسر کے سامنےپیش

لاہور، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے مریم نواز ریٹرننگ آفیسر کے سامنےپیش
June 13, 2018
لاہور ( 92 نیوز) مریم نواز  کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے لاہور کے ایوان عدل  میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہو گئیں ۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک ، قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہوں ۔ ایوان عدل میں سکیورٹی کے لیے سونگھنے والے کتوں کے کمرے میں آنے پر دوسرے امیدواروں نے احتجاج بھی کیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم  نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئےسیشن کورٹ میں پہنچیں تو ریٹرننگ آفیسر نے سوالات کے جوابات دینے پڑ گئے ۔ ریٹرننگ آفیسر نے سوال کیاکہ بھارت اور افغانستان سے خارجہ پالیسی سے متعلق کیا  رائے رکھتیں ہیں؟، مریم نواز نے جواب دیاخارجہ پالیسی بناناپارلیمنٹ اورمنتخب نمائندوں کا کام ہے ،انہوں نے کہا بحثیت پاکستانی وہ سمجھتی ہیں کہ ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں ہونی چاہیے۔ ریٹرننگ آفیسر  نے پوچھادہشتگردی  سے متعلق آپ کی کیاپالیسی ہوگی؟ ، مریم نواز نے جواب دیا دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں،پارلیمنٹ اور پوری قوم متحد کھڑی ہے،اسی لئےاس ناسور کے خلاف کامیاب آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کیےگئے۔ پانی سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کے سوال پر مریم نواز نے جواب دیا کہ پانی کو محفوظ بنانا بہت ضروری ہے اس کے لئے ڈیمز بننے چاہئیں ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز کا شیخ رشید کے فیصلے پر کہنا تھا کہ ایسے فیصلے کو سننے کا کیا فائدہ جس کاپورے ملک کو پہلے ہی علم تھا۔ دوسری جانب صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 سے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کی آمد سے قبل سکیورٹی اداروں نے خوب پھرتیاں دکھائیں اور سراغ رساں کتوں کو کمرہ عدالت میں گھسا دیا ، جس پر امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر سے مطالبہ کیا کہ اسپیشل برانچ کے افسروں کو نوٹس جاری کیا جائے۔ لاہور میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی173سےمریم نوازکےکاغذات منظور  کر لئے گئےجب کہ  این اے 125 میں کاغذات پر اعتراض لگا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین  راشد نے اعتراض لگایا ہے کہ مریم نواز کا کیس نیب کورٹ میں ہے۔