Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور : کار سواروں کی اغوا کے بعدلڑکی سے اجتماعی زیادتی‘ 6 ملزم گرفتار

لاہور : کار سواروں کی اغوا کے بعدلڑکی سے اجتماعی زیادتی‘ 6 ملزم گرفتار
December 26, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں پندرہ سال کی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے چھ ملزموں کو حراست میں لے کر لڑکی کو گیسٹ ہاوس سے بازیاب کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ چوہنگ سے کار سواروں نے پندرہ سال کی لڑکی کو اغوا کیا اور اپر مال پر گیسٹ ہاوس میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ لڑکی نے موقع ملتے ہی اپنے اہل خانہ کو ایس ایم ایس کر دیا جس پر اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر مغوی لڑکی کو بازیاب کرا لیا اور بلال، ماجد اور حارث سمیت چھ ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے تاہم پولیس نے ابھی تک کسی ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔