Friday, December 8, 2023

لاہور: کار اور پک اپ میں تصادم، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

لاہور: کار اور پک اپ میں تصادم، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
July 10, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کےنواحی علاقے کاہنہ میں کار اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ سترہ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق کاہنہ کے قریب ایل ڈی اے سٹی روڈ پر ایک کار مخالف سمت سے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے باعث خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور نے اسپتال میں دم توڑا حادثہ میں پک اپ میں سوار سترہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ تھانہ کاہنہ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئےدوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ روڈ پر اسپیڈ بریکر ہیں اور نہ ہی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں حادثات معمول بن چکے ہیں۔ حادثہ میں زخمی ہونیوالے بیشتر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔