Tuesday, October 4, 2022

لاہور ، ڈیم بناؤ اسکیم کے نام پر فراڈ کرنیوالے ملزم گرفتار

لاہور ، ڈیم بناؤ اسکیم کے نام پر فراڈ کرنیوالے ملزم گرفتار
لاہور ( 92 نویز ) لاہور کے علاقے گلشن راوی میں شہریوں کو لوٹنے والے ملزم قانون کے ہتھے چڑھ گئے۔ خاتون سمیت چار افراد جعلی واپڈا اہلکار بن کر عوام کو بیوقوف بنا رہے تھے، ملزمان کو فی میٹر پانچ سو روپے لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ اہل علاقہ نے درگت بنا کر ملزموں کو پولیس کے حوالے کردیا۔