لاہور، ڈیفنس سی میں 3 افراد کی 2 لڑکیوں کیساتھ اجتماعی زیادتی

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں 3 افراد نے گھر میں گھس کر دو لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکیوں سے زیادتی کی، ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔