لاہور: ڈکیٹی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ، حاملہ خاتون جاں بحق، ڈاکٹروں نے بچے کو بچا لیا، آئی سی یو منتقل

لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق، ڈاکٹروں نے بچے کو بچا لیا۔ پولیس شوہر کو تفتیش کے لئے تھانے لے گئی۔
سندرداس روڈ پر ڈاکوؤں نے کار سوار میاں بیوی کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے گولی حاملہ خاتون آمنہ کو لگی جبکہ ڈاکو فرار ہو گئے۔ آمنہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
ڈاکٹروں نے خاتون کا آپریشن کر کے بچے کو بچا لیا۔ نومولود کو آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ پولیس آمنہ کے شوہر عثمان کو تفتیش کے لئے تھانے لے گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔