لاہور: ڈکیتی کی کوشش ناکام ، دو ڈاکو ہلاک
لاہور(92نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی ہے جبکہ دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے بند روڈ پر دو ڈاکو نے دکان لوٹنے کی کوشش کی ہے لیکن ناکام ہوگئے ہیں ۔ دکاندار نے فائرنگ کرکے دونوں ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔