Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق

لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق
February 14, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور کے کلمہ چوک پر جی سی یونیورسٹی کے پروفیسرکو قتل کردیا گیا، تھانہ گلبرگ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جی سی یونیورسٹی لاہورکے پروفیسر ڈاکٹرتنظیم اکبرچیمہ پر کلمہ چوک پرفائرنگ کی گئی جس کے بعد انکو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔لاش پوسٹمارٹم کے لئے جنرل اسپتال ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی۔

پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کرلیا گیا۔مدعی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ موٹرسائیکل سواروں نے اُس کے بھائی کی گاڑی پرفائرنگ کی۔

دوسری جانب پروفیسرکےقتل کی کڑیاں دیرینہ دشمنی سےملنےلگیں، پولیس کے مطابق فوٹیج میں دونوں حملہ آور گولیاں چلانےسےپہلےمقتول پروفیسرسےبحث وتکرارکرتےدکھائی دیئے جبکہ  اہلخانہ نے واردات کےحوالےسےبیان دینےسےمعذرت کرلی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شاکرعلی کےمطابق دوموٹرسائیکل سواروں نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی ، واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتاہے ۔

پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کےمطابق مقتول پروفیسرکودوگولیاں سینے اوردوٹانگوں میں لگیں ، کی وجہ خون زیادہ بہہ جاناثابت ہوا۔

پوسٹ مارٹم کےبعدتدفین کےلیے میت مرحوم کے ٓبائی علاقےگوجرہ بھجوادی گئی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر کے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم چیمہ کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ورثا سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیاہے۔