Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

لاہور : ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے
August 12, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان لاہوریوں نے خود کو عدم تحفظ کا شکارسمجھتے ہوئے عوامی عدالتیں لگانا کا سلسلہ شروع کر دیا ہے مغلپورہ میں ایک ڈاکو ڈکیتی کرتے ہوئے جب پکڑا تو عوام نے اس پر خوب ہاتھ صاف کئے ۔ تفصیلات کےمطابق مغلپورہ میں ایک ڈاکو اس وقت شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جب وہ ایک شہری زاہد اقبال سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو رہا تھا لوگوں نے پہلے تو ڈاکو کی خوب پٹائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے ڈاکو کا نام محسن ہے جو بینکوں سے رقوم لے کر جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا ۔ پولیس نے ڈاکو سے پسٹل بھی برآمد کر لی ہے ۔ لاہور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں  نے لاہورئیوں کو انتہائی خوفزدہ کر دیا ہے چورہو یا ڈکیت یا پھر کوئی اغوا کار جو بھی ملزم واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے شہری اس کی خوب دھلائی کر ڈالتے ہیں۔