Saturday, December 9, 2023

لاہور : چینی فنکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا

لاہور : چینی فنکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا
March 26, 2016
لاہور(92نیوز) پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر ی سے گہری ہےزندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو دونوں ملک قدم سے قدم ملا کر چلتے ہیں ایک دوسرے کی محبت میں فنکار بھی پیچھے نہیں لاہور میں چینی موسیقاروں نے تال سے تال ملا کر ایسے سر چھیڑے کہ ہر کوئی جھوم اٹھا۔ تفصیلات کےمطابق پاک چین دوستی کے پینسٹھ سال مکمل ہونے پر سجائی گئی موسیقی کی محفل میں چینی بینڈ بیجنگ شان شوئی نے آرکیسٹرا پر انگلیاں گھمائیں تو کیا کمال کے سر نکلےچینی کے ساتھ پاکستانی دھنوں نے سماں باندھ دیا۔۔ پندرہ رکنی بینڈ کے فنکاروں نے مہارت کا زبردست مظاہرہ کیا جو بھی دھن بجائی کانوں میں رس گھولتی رہی دل دل پاکستان کی دھن بجی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ سر کی کوئی زبان نہیں ہوتی اور یہی ثابت کیا چینی فنکاروں نےجیوے جیوے پاکستان گاکر یہ بتا دیا کہ پاک چین دوستی ہر دل میں بستی ہے۔ پاک چین دوستی کی روشن مثال بننے والے سازندوں کے گروپ میں خصوصی افراد بھی شامل تھے جنہوں نے شاندار پرفارمنس سے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔