Thursday, October 6, 2022

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا حفیظ سنٹر کے متاثرہ تاجروں کو قرض دینے کا مطالبہ

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا حفیظ سنٹر کے متاثرہ تاجروں کو قرض دینے کا مطالبہ
 لاہور (92 نیوز) حفیظ سنٹر کی آگ کروڑ پتی تاجروں کو سڑک پر لے آئی۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے متاثرین کی امداد اور بلاسود قرضوں کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر کمیٹی کے ذریعے تاجروں کو چیک دیئے جائیں۔ سینئر نائب صدر لاہور چیمبر ناصر حمید خان بولے ہمیں صرف ٹیکس دینے کے لئے رکھا گیا ہے۔ تاجروں کے لیے بھی تبدیلی لائیں۔ لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ ہم اربوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں، دیکھیں گے نئی حکومت اس معاملے میں کیا کرتی ہے۔