Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : چھت گرنےسے جاں بحق ہونیوالے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لاہور : چھت گرنےسے جاں بحق ہونیوالے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
August 21, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت  لاہور کے علاقے دہلی گیٹ کے قریب خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوگئے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ مسجد وزیر خان میں ادا کی گئی کوئی حکومتی نمائندہ  شریک نہ ہوا۔ تفصیلات کےمطابق شادی والے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب خستہ ہال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دلہن کی والدہ سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں تفصیلہ مہوش، صفیہ،دعا، ، اقصی اور چار سالہ ماہ نور شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مخدوش مکان کو ضلعی انتظامیہ خطرناک قرار دے چکی تھی۔ جاں بحق  افراد کی نماز جنازہ تاریخی مسجد وزیر خان میں ادا کی گئی جس میں عزیزو اقارب اور رشتہ داروں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی لیکن کوئی بھی حکومتی نمائندہ  شریک نہ ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاہور کی چار سو سے زائد خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے جن میں81 عمارتیں ایسی ہیں جو والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر انتظام ہیں لیکن انتظامیہ مالکان کو ان کی مرمت کی اجازت دیتی ہے اور نہ ہی خود ان عمارتوں کی طرف توجہ دے رہی ہے۔