لاہور چڑیا گھر کا راجہ مر گیا

لاہور (92نیوز) لاہورکے چڑیاگھر میں دریائی گھوڑا راجہ ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دریائی گھوڑے راجہ کو کافی عرصہ سے بیماری لاحق تھی۔
چڑیا گھر کے ذرائع کے مطابق دریائی گھوڑا نامعلوم بیماری کے باعث ہلاک ہوا۔ دریائی گھوڑے کے مردہ جسم کو ویٹرنری ہسپتال پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔