Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور چڑیا گھر سے ٹائیگر، ریچھ اور مادہ زیبرا کے بچھڑنے کے دن قریب آ گئے

لاہور چڑیا گھر سے ٹائیگر، ریچھ اور مادہ زیبرا کے بچھڑنے کے دن قریب آ گئے
February 15, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور چڑیا گھر سے ٹائیگر، ریچھ اور مادہ زیبرا کے بچھڑنے کے دن قریب آ گئے، چڑیا گھر انتظامیہ نے جانوروں کو بیماری کے باعث کم اذیت کی موت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور چڑیا گھر میں کئی جانوروں کی بیماری حدسے بڑھ گئی، ٹائیگر صیام، بھورا ریچھ اور مادہ زیبرا بڑھاپے اور جسمانی معذوری کی وجہ سے تکلیف کا شکار ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کرن سلیم کیمطابق چڑیا گھر کا ٹائیگر صیام فالج کی وجہ سے معذوری کا شکار ہے بڑھتی عمر کیساتھ اسکی تکلیف مں اضافہ ہو رہا ہے۔

بھورا ریچھ بڑھاپے کے باعث اپنی بینائی کھو چکا ہے، جبکہ مادہ زیبرا کا بھی اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہونا ناممکن ہے۔

جانوروں کے علاج کی ہرممکن کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی ہے،،
اسی لیے وائلڈ لائف ایکٹ کئ تحت جانوروں کو زہر کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

لاہور چڑیا گھر میں پہلی بار کسی جانور کو خود سے موت دی جائے گی،جس کا فیصلہ زو مینجمنٹ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں ہو گا۔