Tuesday, November 29, 2022

لاہور : چور پانچ کلو سونا اور 27 لاکھ لے اڑے

لاہور : چور پانچ کلو سونا اور 27 لاکھ لے اڑے
لاہور(92نیوز)عید قرباں قریب آتے ہی ڈاکو اورچورمتحرک ہو گئے۔لاہور میں ایک ہی روز  دو بڑی وارداتوں نے شہریوں کو خوف زدہ کردیا چورپانچ کلوسونا اور ستائیس لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں دو بڑی وارداتوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا علامہ اقبال ٹاون میں پروفیسر شاہجہاں کے گھر پانچ ڈاکو داخل ہوئے ایک راہگیر نے شک گزرنے پر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر شیرجوانوں نے فوری کارروائی کرکے پانچوں ڈاکوﺅں کو دھر لیا۔ دوسری بڑی واردات بھی اقبال ٹاؤن ڈویژن کے علاقے ساندہ میں ہوئی جہاں چور ایک جیولر شاپ سے پانچ کلو سونا اور ستائیس لاکھ روپے نقدی لے اڑے واردات کے بعد پولیس اور فرانزک لیب کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔